آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ ،ْ آپریشنل کامیابیوں ،ْ ترقیاتی کاموں اور بہتر بارڈرز سکیورٹی مینجمنٹ کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

جنرل قمر جاوید باجوہ کی علاقہ میں پائیدار امن کی غرض سے آپریشنز اور سماجی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت پاک فوج قبائلیوں کی امنگوں کے مطابق فاٹا کو حکومت کی جانب سے قومی دھارے میں لانے کی حمایت جاری رکھے گی ،ْ جوانوں سے گفتگو جنرل آفیسر کمانڈنگ کی طرف سے بارڈر مینجمنٹ اور عارضی بے گھر افراد کی بحالی سمیت ایجنسی میں سکیورٹی اور کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے حوالے سے بریفنگ

اتوار 12 فروری 2017 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں آپریشنل کامیابیوں ،ْ ترقیاتی کاموں اور بہتر بارڈرز سکیورٹی مینجمنٹ کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار ،ْ علاقہ میں پائیدار امن کی غرض سے آپریشنز اور سماجی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک فوج قبائلیوں کی امنگوں کے مطابق فاٹا کو حکومت کی جانب سے قومی دھارے میں لانے کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا اور اپنا دن وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ گزارا ۔آرمی چیف کو جنوبی وزیرستان پہنچنے پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)کی طرف سے بارڈر مینجمنٹ اور عارضی بے گھر افراد کی بحالی سمیت ایجنسی میں سکیورٹی اور کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشنل کامیابیوں ،ْ ترقیاتی کاموں اور بہتر بارڈرز سکیورٹی مینجمنٹ کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ میں پائیدار امن کی غرض سے استحکام کیلئے آپریشنز اور سماجی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ۔ فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی بہادری اور عزم کوسراہا جس کے نتیجے میں ریاست کی رٹ دوبارہ قائم ہوئی ۔

انہوںنے فوج کی کوششوں میں مدد پر قبائلی بھائیوں کے عزم اور مقامی انتظامیہ کے تعاون کو بھی سراہا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قبائلیوں کی امنگوں کے مطابق فاٹا کو حکومت کی جانب سے قومی دھارے میں لانے کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔قبل ازیں جنوبی وزیرستان ایجنسی پہنچنے پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :