سپریم کورٹ :پانچ بنچ آج سے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے

آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 15اور16فروری کو پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کرے گا

پیر 13 فروری 2017 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء) سپریم کورٹ میں آج پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں پانچ بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 15اور16فروری کو پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کرے گا ، سپریم کورٹ کی جا نب سے جاری کردہ ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں پہلا بنچ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیا ل اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوگا جو آج پیر سے 14فروری تک مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا یہ بنچ 14فروری تک سزائے موت اور عمر قید کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا ، جبکہ تیسرا بنچ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہوگا جو 14فروری تک محکمہ ہیلتھ سندھ میں مبینہ طور پر خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا ، چوتھا بنچ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزا ر احمد پر مشتمل ہوگا ،پانچواں بنچ جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا جو 14فروری تک مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

ججز روسٹر کے مطابق 15فروری سے پہلا بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوگا جبکہ 15سے16فروری تک جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا ، تیسرا بنچ جسٹس امیرہانی کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا ، جو سولہ تاریخ تک مختلف مقدمات سنے گا ، چوتھا بنچ جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں جسٹس،قاضی فائز اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا ، کاز لسٹ کے مطابق 17فروری کو پانچ اسلام آباد رجسٹری میں پانچ بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیا ،جسٹس فیصل عرب ،دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور تیسرا بنچ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہوگا ، جبکہ چوتھا بنچ جسٹس عجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور پانچواں بنچ جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا ۔

جبکہ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بنچ 13سے17فروری تک مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا ۔