پیرس،سیاہ فام شخص پر حملے کیخلاف مظاہرہ،پولیس کا آنسو گیس کا استعمال

پیر 13 فروری 2017 10:18

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)پیرس کے نواح میں گزشتہ روز اس وقت تصادم کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے پھینکے جب مظاہرین اس ایک سیاہ فام شخص پر حملے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے جس کو گرفتاری کے وقت لاٹھی کے ساتھ ریپ کیا گیا تھا۔لگ بھگ2ہزار مظاہرین کے گرد پولیس کی بھاری نفری موجود تھی اور کچھ نے پولیس کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ پولیس ریپ اور پولیس معصوم لوگوں کو مارتی ہے اور تھیو کیلئے انصاف چاہےئے۔

یہ لوگ فرانسیسی دارالحکومت کے شمال مشرق میں بوبائیگنی علاقے میں جمع ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

22سالہ نوجوان ورکرتھیو کو2فروری کو ان کی گرفتاری کے بعد سرجری کروانا پڑی جب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پولیس آفیسر نے لاٹھی کے ساتھ ان کا ریپ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پل پر موجود پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا،کئی گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیاا اور مظاہرے کے موقع پر کئی گاڑیوں کے شیشوں کو توڑا گیا۔ذرائع ابلاغ کی دوگاڑیوں پر بھی حملہ کیا گیا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔پولیس کے آنسو گیس پھینکنے کے بعد مظاہرہ شام کو ختم ہوگیا۔سیاہ فام نوجوان تھیو اب بھی ہسپتال میں ہے اور ان پر حملے کے بعد کئی دنوں کے مظاہروں کے بعد ان کے خاندان نے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :