رافیل نڈال کے کوچ اور چچا کا ٹوو ر پر ساتھ نہ جانے کا اعلان ، فیصلہ سازی میں نظر انداز کئے جانے کا الزام

پیر 13 فروری 2017 10:19

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)ٹینس سٹار رافیل نڈال کے کوچ اور چچا ٹونی نڈال کا کہنا ہے کہ وہ ٹوور پر ٹینس کے عظیم کھلاڑی کے ساتھ مزید ہیں رہیں گے اور شکایت کی ہے کہ انہیں فیصلہ سازی میں باہر رکھا جارہا ہے۔اطالوی ویب سائٹ ٹینس اٹالیانو نے ان کے حوالے سے کہا کہ آئندہ سال سے میں رافیل نڈال کے ساتھ سرکٹ پر نہیں جاؤں گا اور میں صرف اپنی ٹینس اکیڈمی پر توجہ دوں گا۔

نڈال کے ترجمان بنیٹو پیریز نے اے ایف پی کو بتایا کہ فیصلہ غیر متوقع تھا،یہ الفاظ ہمارے لئے حیران کن تھے،اگر انہوں نے یہ کہا ہے کہ تو اس کا مطلب یہی ہوگا،میں رافا سے آنے والے دنوں میں اس معاملے پر بات کروں گا،میں نہیں سمجھتا کہ ہم فوری طور پر اس معاملے پر کوئی بات کرسکیں گے۔کوچ نڈال کا کہنا ہے کہ سابق عالمی نمبر ایک اور متعدد گرینڈ سلام چیمپئن کے ساتھ ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے،میرے بھتیجے کے ساتھ تعلقات اب بھی شاندار ہیں،ان تمام سالوں کے دوران ہم کبھی بحران سے نہیں گزرے،جب سے وہ 17سال کا تھا ہر ایک فیصلہ میں کرتا تھا پھر کارلوس کوسٹا بطور منیجر آئے پھر ان کے والد قریب ہوئے اور ہر ایک کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے اور یہ بات حقیقت ہے کہ آج تک ہر سال میں نے کم فیصلے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپین کے کارلوس مویا گزشتہ سال کے اختتام پر نڈال کی کوچنگ ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔