کندوال، نماز جنازہ پڑھ کر واپسی پر موٹرسائیکل سواروں کو بس نے کچل دیا، دو افراد جاں بحق ، ڈرائیور فرار

پیر 13 فروری 2017 10:25

للِہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء ) للِہ کے قریب موضع کندوال میں نماز جنازہ پڑھ کر واپس جانے والے موٹرسائیکل سواروں کو بس نے کچل دیا دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اسلام آباد سے جوہر آباد جانے والی مسافر بس نمبرRIS 8571 نے موضع کندوال کے قریب موٹر سائیکل نمبر LER 8148 پر سوار ہو کر کندوال میں نماز جنازہ پڑھ کر واپس گاوں جانے والے دو افراد ظفر اقبال ساکن رتوکالہ اور محمد بشیر ساکن کنڈل کو کچل دیا دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ للِہ میں ٹراما سنٹر یا ریسکیو 1122 سنٹر بنایا جائے

متعلقہ عنوان :