سبی اجتماع سے واپسی پر دونوجوان ڈوب کر جاں بحق

پیر 13 فروری 2017 10:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں بولان ندی میں سبی اجتماع سے واپسی پر آنے والے دونوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق ڈھاڈر کے مقام پر تبلیغی اجتماع سے واپسی پر دو نوجوان مطیع اللہ اور امان اللہ بولان ندی میں نہانے گئے تھے جہاں وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہلاک ہونے والوں کا تعلق چمن اور قلعہ عبداللہ سے بتایا جاتا ہے مزید کارروائی کی جارہی ہے