مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید، وادی میں بھارت مخالف احتجاج کی نئی لہر شروع
نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے بھارتی فوج کی شہدا کے جنازوں پر فائرنگ اور پیلٹ گن کا استعمال،2روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی ،حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال آسیہ اندرابی اور ان کی رفیق صوفی فہمیدہ گرفتار، تھانے منتقل کردیا گیا،سرینگر، کولگام، اننت ناگ، سوپور اور دیگر اضلاع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا،بھارتی حکومت اپنی ضد چھوڑ دے اور کشمیر کے تنازع کو مقامی آبادی کی خواہشات کے مطابق حل کرے، آزادی ہمارا مقدر ہے ، کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،حریت رہنمائوں کی وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت
پیر 13 فروری 2017 16:12
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14فروری۔2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے بھارتی فوج کی جانب سے شہدا کے جنازوں پر فائرنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے مزید 2 کشمیر ی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد 2 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی،حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ،بھارتی فوج نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی رفیق صوفی فہمیدہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ،حریت کانفرنسکے رہنمائوں نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں بھارتی فوج کی جانب سے شہدا کے جنازوں پر فائرنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے مزید 2کشمیری شہید جبکہ متعددافراد زخمی بھی ہوگئے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں مظاہرین کی جانب سے کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے اور پاکسانی پرچم بھی لہرایا گیا ۔
حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ سرینگر، کلگام، اننت ناگ، سوپور اور دیگر اضلاع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 افراد کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد پرامن احتجاج کررہی ہے تاہم بھارتی فوج پرامن احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسا رہی ہیں، ظلم اور بربریت کے اس بھارتی کھیل میں مزید 2 کشمیری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی جدو جہد میں مصروف تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی رفیق صوفی فہمیدہ کو حراست میں لے کر انہیں تھانے منتقل کردیا ہے، آسیہ اندرابی کو گزشتہ برس 21 دسمبر کو بارہ مولا کی جیل سے رہائی ملی تھی لیکن وہ اس وقت سے اپنے گھر میں نظر بند تھیں۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے بڑھتے مظالم پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئیر رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی ضد چھوڑ دے اور کشمیر کے تنازع کو مقامی آبادی کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔ آزادی ہمارا مقدر ہے ، کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں جاری تحریک مقامی افراد کے جذبات کی آئینہ دار ہے اور اسے صرف اور صرف کشمیریوں ہی کی حمایت حاصل ہے، کشمیریوں کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں، ہم صرف اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد کررہے ہیں۔منگل 14 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید، وادی میں بھارت مخالف احتجاج کی نئی لہر شروع
-
وزیر اعلیٰ کے خلاف نااہلی ریفر نس کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبرمیں سماعت
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا پی ایس ایل فکسنگ سیکنڈل کا نوٹس،انکوائری رپورٹ طلب
-
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر فارماسوٹیکل اور میڈیکل سٹورز کے مالکان کے احتجاج کے دوران خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد اکرم گوندل سمیت کم از ... مزید
-
کوئٹہ ،سریاب روڈ بم ناکارہ بناتے دھماکہ 2 پولیس اہلکار جاں بحق ،11زخمی ہوگئے
-
چوہدری نثار علی خان کا وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ،لاہوردھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
-
وزیراعظم نے تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی
-
آرمی چیف کا لاہور میں دہشتگردی کے واقعے میں بیگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج کا اظہار
-
موبائل کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ،ْعوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،ْ اراکین سینٹ
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے پاک فوج کے 3 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے
-
نیکٹا نے سات فروری کو لاہور میں دہشت گردی واقعہ بارے الرٹ جاری کیا تھا ، ذرائع وزارت داخلہ
-
پاک سرزمین پارٹی نے دس ماہ بعد پارٹی پرچم متعارف کردیا،لفظ پاکستانی تحریر
-
سکھر تا ملتان موٹروے، کراچی۔حیدرآباد موٹروے سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے سندھ کے عوام کیلئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے ،ْوزیر اعظم
-
پنجاب کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے لاہور خود کش حملے کے باجود اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
-
ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی پاکستان میں تیاری پر غور
-
ز یر ا عظم کی ہد ا یت پروفاق کے سرکاری ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قران ناظرہ اور ترجمے کیساتھ لازمی قراردید یا گیا ،سردار محمد یوسف
-
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 11 نئے بیلف افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی
-
سرگودھا، تحریک انصاف تین دھڑوں میں تقسیم ،عمران خان کی آمد سے صلح کروانے کی کوششیں تیز
-
عدالت عالیہ سندھ نے 3 سو ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے ریفرنس میں ملوث سابق ڈی سی او کراچی وسابق سیکریٹری بلدیات لالہ فضل الرضمن کی عبوری ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کردی
-
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی
-
وزیر اعلی کی عربی زبان میں گفتگو، شارجہ بزنس وومن کے وفد کی عربی زبان پر دسترس پرمحمد شہبازشریف کی تعریف
-
1999میں 2800ارب کا قرضہ تھا ، مشرف دور میں 6000ارب تک پہنچ گیا ، 2008سی2013تک 6000ارب سے بڑھ کر14000ارب ہوگیا اور دونوں ادوار میں قرضوں میں دو گناہ اضافہ ہوا ، ابھی بڑھ کر 20ہزار ارب ہوگیا لیکن دوگنا اضافہ نہیں ... مزید
-
چین کا درآمد کردہ بھارتی کیمیکل بارے اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز
-
اسرائیلی قانون سازکمیٹی نے مسجد سے اذان دینے پر پابندی کے متنازع بل کی توثیق کر دی
-
خالی آسامیوں پر یورپی یونین کے شہریوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں‘ برطانوی کاروباری شخصیات
-
چین کادارالحکومت بیجنگ اور نواحی علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آئیں گے،پیشنگوئی
-
چینی خلائی صنعت کے بانی ر ین سنمن102 کی عمر میںانتقال کر گئے
-
امریکی کمپنی کا چین میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
-
سری لنکا، تامل باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاگنے والے 550 فوجی بھگوڑوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
یمن کے مغربی ساحلی قصبوں میں تازہ جھڑپوں میں 14 حوثی باغی اور 6 فوجی ہلاک
-
ترکمانستان، قربان علی بردی محمدوف 98 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے
-
بھارت ،چینی بحری جہاز اور عملے کی23 ارکان کو1 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودرہائی نہ مل سکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.