چوہدری نثار علی خان کا وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ،لاہوردھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

واقعے کی تفتیش و تحقیقات میں صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی،وفاقی وزیرداخلہ

پیر 13 فروری 2017 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا انہوں نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچودھری نثارنے کہاکہ متعلقہ وفاقی اداروں کی جانب سے واقعے کی تفتیش و تحقیقات میں صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں ایف آئی اے اور نادرا کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔وزیر داخلہ نے دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے سینئر پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔