خالی آسامیوں پر یورپی یونین کے شہریوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں‘ برطانوی کاروباری شخصیات

پیر 13 فروری 2017 20:34

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء) برطانیہ کی کاروباری شخصیات خالی آسامیوں پر یورپی یونین کے شہریوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ پیر کو چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی آئی ڈی) کے سروے کے مطابق سال 2016ء کے آخری سہ ماہی میں برطانیہ میں یورپی یونین کے شہریوں کی نوکریوں میں تعداد صرف 30ہزار رہ جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں اب بھی تقریباً 22 لاکھ یورپی یونین کے شہری کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سی آئی پی ڈی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شہریوں کی سپلائی میں کمی رواں سال کے دوران برطانیہ کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شہریوں کی سپلائی میں کمی کا برطانیہ کے مخصوص صنعتوں کو نقصان ہوگا۔ یورپی یونین کے شہریوں کی بڑی تعداد ہول سیل‘ ریٹیل‘ رہائش‘ انسانی صحت اور سماجی کام کے شعبوں سے وابستہ ہے۔

اس سروے میں ایک ہزار سے زائد آجروں کو شامل کیا گیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ مارچ کے اختتام سے قبل یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل مکمل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے جو شہری پہلے ہی برطانیہ میں مقیم ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :