امریکی کمپنی کا چین میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

گلوبل فاونڈریز دنیا میں انٹیگریٹڈ سرکٹ کی صنعت کا اہم ادارہ ، چین اعلی معیار کی مینو فیکچرنگ کیلئے پرکشش ملک ہے،چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل

پیر 13 فروری 2017 17:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)چین اعلی معیار کی مینو فیکچرنگ کے لیے پرکشش ہ ملک ،امریکی کمپنی نے چین میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ کی گلوبل فاونڈریز کمپنی نے چین میں تقریبا دس ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان معیاری مینو فیکچرنگ کے لیے چین کے پرکشش ہونے کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ حکومت کے دباو کی وجہ سے انٹل ، فاکس کام ٹیکنالوجی گروپ سمیت اعلی سائنس او رٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکہ میں کارخانوں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔تاہم گلوبل فاونڈریز کی سرمایہ کاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلی معیار کی مینو فیکچرنگ بحرالکاہل کے دوسرے کنارے کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔گلوبل فاونڈریز کا نیا کارخانہ چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو میں واقع ہے جس میں جدید میموری چپ، مائیکروچپ، فلیٹ پینل ڈسپلے سمیت مصنوعات بنائی جائیں گی۔گلوبل فاونڈریز کمپنی دو ہزار نو میں قائم ہوئِی جس کا صدر دفتر امریکہ میں ہے۔یہ دنیا میں انٹیگریٹڈ سرکٹ کی صنعت میں رہنما ادارہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :