سری لنکا، تامل باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاگنے والے 550 فوجی بھگوڑوں کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 13 فروری 2017 16:37

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء) سری لنکا میں تامل باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاگنے والے تقریباً550 فوجی بھگوڑوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج 43 ہزار بھگوڑوں کی تلاش میں ہے جھنوں نے حکومت کے عام معافی کے اعلان کے تحت اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام معافی کی مدت ختم ہونے کے بعد 546 بھگوڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معافی کے عرصے دوران جھنوں نے خود کو حوالے کیا ہے وہ نوکری میں دوبارہ شمولیت اختیار کر سکیں گے یا قانونی طور پر فارغ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے 9 ہزار افسر اور اہلکار مستفید ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :