یمن کے مغربی ساحلی قصبوں میں تازہ جھڑپوں میں 14 حوثی باغی اور 6 فوجی ہلاک

پیر 13 فروری 2017 16:37

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء) یمن کے مغربی ساحلی قصبوں میں تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں 14 حوثی باغی ہلاک اور 6 فوجی مارے گئے۔طبی اور حکومتی ذرائع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جھڑپیں ساحلی قصبوں مدی اور موخا میں اس وقت ہوئیں، فورسز نے ایک روز قبل اس علاقے کا کنٹرول سنھالا تھا۔

(جاری ہے)

ایک فوجی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان تازہ جھڑپوں میں 14 حوثی باغی ہلاک اور 6 فوجی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :