ترکمانستان، قربان علی بردی محمدوف 98 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

پیر 13 فروری 2017 16:37

اشک آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف تقریباً 98 فیصد ووٹ لے کر ایک بار پھر 7 سال کے لئے صدر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکمانستان کے الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں قربان علی بردی محمدوف نی97.69 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، ٹرن آئوٹ97.27 فیصد رہا۔ ان کے مقابلے میں 8 امیدوار میدان میں اترے تھے جنہیں بری طرح شکست ہوئی ۔انہوں نی2006ء میں پہلی دفعہ عہدہ سنبھالا تھا۔

متعلقہ عنوان :