نیکٹا نے سات فروری کو لاہور میں دہشت گردی واقعہ بارے الرٹ جاری کیا تھا ، ذرائع وزارت داخلہ

پیر 13 فروری 2017 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا نے سات فروری کو لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سات فروری کو نیکٹا کے ڈائریکٹر عبید فاروق ملک کی جانب سے ایک تھریٹ الرٹ ہوم سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام کے نام جاری کیا گیا تھا اس مراسلے میں واضح کیا گیا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں کا ایک گروپ لاہور میں دہشت گردی کی کاروائی کر سکتا ہے لہذا تمام اہم تنصیبات ، عمارات ہسپتالوں اور سکولوں کی سیکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی جائے تاکہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں لیکن اس کے باوجود پیر کو دہشت گردی کا واقعہ ہوگیا اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی نہیں تھے (صدیق ساجد)

متعلقہ عنوان :