ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی پاکستان میں تیاری پر غور

پیر 13 فروری 2017 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)پاکستان ریلویز لوکوموٹیوفیکٹری رسالپور کو مزید فعال بناتے ہوئے ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی کے تحت ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیو پاکستان میں تیارکریگا۔مستقبل کے اس منصوبے پر چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں غور کیا گیا جس میں جنرل الیکٹرک کمپنی یوایس اے کے انجینئروں کے ساتھ پاکستان ریلویز کے سنیئر مکینکل افسران نے شرکت کی ۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمد جاویدانور نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی ورکشاپوں کو بحال کردیا گیا ہے اور وہاں دن رات کام ہورہا ہے پاکستان ریلویز نہ صرف امپورٹڈ ڈیزل انجنوں کی موٹریں خود اسمبل کررہا ہے بلکہ چائنہ کی ٹیکنالوجی کی حامل ہوپر ویگن بھی مقامی سطح پر تیارکی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز کی ٹیکنالوجی میں جدت لانے کے لیے ہر تجویز کو زیرغور لایا جائے گاتاکہ ہم اچھے مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمد جاویدانور کی زیر صدارت ایک دوسرے اجلاس میں ایشائی ترقیاتی بنک کے نمائندوں کے ساتھ اگلے 25سال کی منصوبندی پر تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جاری مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے اگلے 25سال کی کارپوریٹ پلاننگ مکمل کرتے ہوئے ایک جامع دستاویزات شائع کردی جائے گی جو پاکستان ریلویز کی ترقی کے اہداف کابھی تعین کرے گی۔

متعلقہ عنوان :