چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 11 نئے بیلف افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی

پیر 13 فروری 2017 23:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 11 نئے بیلف افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تعینات ہونیوالے افسران ایک سال تک بطور بیلف افسران اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے 11 نئے بیلف افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں نئے تعینات ہونیوالے بیلف افسران میں محمد انور‘ اعجاز اکرم‘ کاشف شہزاد‘ اعجاز احمد‘ امجد بشیر‘ رانا منیر‘ آفتاب اسلم‘ ظفر اقبال‘ ارسلان ظفر‘ محمد رشید اور دیگر شامل ہیں۔ تعینات ہونیوالے نئے بیلف افسران ایک سال تک بطور بیلف لاہور ہائیکورٹ اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔