سرگودھا، تحریک انصاف تین دھڑوں میں تقسیم ،عمران خان کی آمد سے صلح کروانے کی کوششیں تیز

پیر 13 فروری 2017 23:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی سرگودھا آمد سے قبل تینوں گروپوں میں صلح کروانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ انعام پراچہ کے پی پی 34 سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف میں انتشار پھیلا تھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان 24 فروری کو سرگودھا آرہے ہیں جہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کے ساتھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کی آمد کے باعث کھانے کی میز پر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے افراد کی ملاقات بھی کروائی جائے گی۔ ان کی آمد کے باعث عنصر مجید‘ ممتاز کاہلوں‘ انصر اقبال ہرل‘ گروپس میں صلح کروانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی ہے۔ پارٹی تین دھڑوں میں تقسیم ہونے کے باعث کارکنوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔