آرمی چیف کی خودکش حملہ میں شہید چیف ٹریفک آفیسر کے اہلخانہ سے تعزیت ،فاتحہ خوانی کی

منگل 14 فروری 2017 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)پاک فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے علاوہ سوموار کے روز مال روڈ کے فیصل چوک میں خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے چیف ٹریفک آفیسر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید مبین احمد کی رہائش گاہ واقع لاہور کینٹ میں اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اُن کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اُس کے بعد اُنہوں نے سروسز ہسپتال میں دوہ کرتے ہوئے بم دھماکہ میں ہونے والے زخمیوں کی فرداً فرداً عیادت کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے زخمیوں کا حوصلے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مسلمان کبھی بھی موت سے نہیں گھبراتا۔ پاک فوج عوام کے دکھ درد میں اُس کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ کے چاہا تو جلد ہی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔ (سعید)