منشیات اسمگلنگ کیس، وینز ویلا کے نائب صدرامریکا میں بلیک لسٹ،طارق العیسمی کے امریکا میں اثاثے ضبط کرنے کا حکم

منگل 14 فروری 2017 18:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)امریکا نے وینز ویلا کے نائب صدر طارق العیسمی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثے بہ حق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا، العیسمی پر الزام ہے کہ امریکا اور دوسرے ملکوں میں منشیات کے دھندے میں ملوث نیٹ ورک کے سہولت کارہیں اور خود بھی منشیات کا دھندہ چلاتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے وینز ویلا کے نائب صدر طارق العیسمی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثے بہ حق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔41 سالہ شامی نژاد طارق العیسمی وینز ویلا کی سوشلسٹ پارٹی میں سرگرم رہے۔ وہ ماضی میں وینز ویلا کی ایک ریاست کیگورنر اور وزیرداخلہ بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت صدر ماڈورو کے نائب ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق العیسمی پر الزام ہے کہ وہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے مشرق وسطی اور دنیا بھرمیں موجود نیٹ ورک کے کارندوں اور دہشت گردوں کو ویزے فراہم کرتے ہوئے انہیں سفری سہولتیں مہیا کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام نے وینز ویلا کے نائب صدرکے دہشت گردوں اور منشیات کے تاجروں سے رابطوں کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جارہ کردہ با باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ العیسمی اور ان کے معاون سامارک جوزیے لوبیز بیللو کی جزیرہ ورجن ، پامانا، برطانیہ اور امریکا میں کئی آف شور کمپنیاں ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق وینز وینلا کے نائب صدرکی کمپنی کا علاقائی ہیڈ کواٹر ریاست میامی میں قائم ہے اور اس کے اثاثوں کی مالیت دسیوں ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

وزارت خزانہ کی ہدایت پراس کمپنی کے دفتر کو سیل کرتے ہوئے تمام اثاثے ضبط کرلیے گئے ہیں۔حیران کن امر یہ ہے کہ طارق العیسمی نے وینز ویلا کے ایک فوجی ہوائی اڈے کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس فوجی اڈے سے امریکا، میکسیکو اور دوسرے ممالک سے ٹنوں کے حساب سے اسمگلنگ کی درآمد برآمد کی جاتی ہے۔شبہ ہے کہ کراکاس ہوائی اڈے کے صدارتی سیکشن کو بھی منشیات کے دھندے کے لیے استعمال کیاجا رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ العیسمی نے منشیات کے بدنام زمانہ اسمگلر ولید مقلد گاریسا سے بھاری رقوم وصول کی ہیں۔ العیسمی اور مقلد گاریسا کا پس نظر عرب ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔ یہ الزام بھی عاید کیا جاتا ہے کہ وینز ویلا کے نائب صدر میکسیکو اور کولمبیا کے درمیان منشیات کے تاجروں کی آمد روفت کو تحفظ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :