جنوبی وزیرستان تحصیل میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید،ایک زخمی

فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا ،، سلیمان خیل قوم کے 24افراد کو گرفتار کر لیا،پولیٹیکل انتظامیہ

منگل 14 فروری 2017 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)جنوبی وزیرستان تحصیل توئی خلہ کے علاقے زر ملن میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا ، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان تحصیل توئی خلہ کے علاقے زر ملن میں سرچ آپریشن جاری کیاتھا کہ اس دوران شرپسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ،پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا ، فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے اجتماعی ذمہ داری کے تحت سلیمان خیل قوم کے 24افراد کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے 3جوان آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوئے تھے جس کے بعد سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا۔