ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد وقت کا تقاضا ہے،سید خورشید احمد شاہ

منگل 14 فروری 2017 23:12

اسلام آباد۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر پوری تندہی سے عملدرآمد وقت کا تقاضا ہے ۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ ہماری ترقی، خوشحالی اور استحکام دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ دہشت گردی کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہائیوں سے بد ترین دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس شیطانی عمل کے پیچھے ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہے جو ہماری ترقی اور خوشحالی کا راستہ روک کر ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم بحثیت قوم اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ترقی، امن اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ہم اپنے ملک اور عوام کو خفیہ دشمن کے ہاتھوں مزید تباہی سے محفوظ رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :