پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز معاہدے میں مزید توسیع ہونے کا امکان

بدھ 15 فروری 2017 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء) پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز معاہدے میں مزید توسیع ہونے کا امکان ہے۔ عسکری ذرائع سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روس کیساتھ ہوئے دفاعی معاہدے میں مزید توسیع کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ 2015 میں ہوئے معاہدے کے مطابق روس نے پاکستان کو 4 ایم آئی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب پاکستان اس معاہدے کو توسیع دیتے ہوئے روس سے مزید دفاعی آلات اور ہتھیار خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ خاص کر پاکستان کی جانب سے روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدے جانے کا قوی امکان ہے۔ اس جدید ائیر ڈیفنس سسٹم میں 3 مختلف اقسام کے میزائل سسٹم نصب ہیں جو کسی بھی قسم کے فضائی حملے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس ڈیفنس سسٹم کے حصول سے پاکستان خود پر ہونے والے کسی بھی فضائی یا میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :