حیات آباد ھماکہ میں ججز کوٹارگٹ کیاگیا،عمران خان

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں،فاٹاجلد صوبے میں ضم ہوجائے توترقی کی راہیں کھلیں گی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 فروری 2017 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حیات آباد ھماکہ میں ججزکوٹارگٹ کیاگیا،لاہور اورپشاورمیں ہونیوالے دہشت گردی واقعات قابل مذمت ہیں ۔

(جاری ہے)

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں۔

فاٹاجلد صوبے میں ضم ہوجائے ،توترقی کی راہیں کھلے گی اوردہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا،فاٹا کوالگ صوبہ بنانا اچھا نہیں،عمران کاکہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں اتفاق رائے ہوا، تاہم ایسا نہیں ہوا ۔انکا کہنا تھا کہ فاٹاجلد صوبے میں ضم ہوجائے ،توترقی کی راہیں کھلے گی، حیات آباد دھماکے میں جج کوٹارگٹ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :