حکومت اپنی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مراعات کے ذریعے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار آزادانہ سرمایہ کاری نظام سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کے الیکٹرک کے ایک وفد نے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 15 فروری 2017 19:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کے الیکٹرک اور مختلف وفاقی سرکاری اداروں کے مابین تصفیہ طلب مسائل کے حل میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مراعات کے ذریعے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار آزادانہ سرمایہ کاری نظام سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کے الیکٹرک کے ایک وفد نے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کے سربراہ عمر لودھی نے وفاقی وزیر کو کراچی میں بجلی کی صورتحال اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی کی بہتری کے لئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے کے الیکٹرک کی ادائیگیوں اور وصولیوں کی صورتحال پر بریفنگ کے علاوہ تصفیہ طلب مسائل کا حل بھی تجویز کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ شنگھائی پاور کی کے۔الیکٹرک میں سرمایہ کاری پر مذاکرات جاری ہیں اور اس حوالہ سے معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کا بڑا شراکت دار ابراج گروپ پاکستان کے بنکنگ اور صحت کے شعبوں میں تقریباً 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کے الیکٹرک اور مختلف وفاقی سرکاری اداروں کے مابین تصفیہ طلب مسائل کے حل میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے ابراج گروپ کی متوقع سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مراعات کے ذریعے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار آزادانہ سرمایہ کاری نظام سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔ وزارت خزانہ، پٹرولیم و قدرتی وسائل اور پانی و بجلی کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :