وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑنے کاعزم ،حالیہ دپشتگردی کےواقعات کی روشنی میں آئندہ کالائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا،۔نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب میں کومبنگ آپریشن کومئوثراندازمیں جاری رکھنے کااعادہ کیاگیا۔ذرائع

بدھ 15 فروری 2017 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء): وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وفاقی و صوبائی سیکرٹریز،آئی جی پنجاب پولیس اورسی ٹی ڈی سمیت دیگرسکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پراجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کوامن وامان کی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس میں ملک میں حالیہ دپشتگردی کے واقعات کی روشنی میں آئندہ کاسکیورٹی لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب میں کومبنگ آپریشن کومئوثراندازمیں جاری رکھنے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑنے کاعزم کیاگیاہے۔ اجلاس میں پشاور، لاہور اور مہمند ایجنسی کے واقعات کابھی جائزہ لیاگیا۔ جبکہ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات بچے کھچے عناصر کررہے ہیں۔ جن کوجلد ختم کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :