گھرواپس میں آنے کی خوشی ہے،نبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تصدیق کردی

بدھ 22 فروری 2017 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)نبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گھرواپس میں آنے کی خوشی ہے ،لیاری کے عوام کے مطالبے پرپیپلزپارٹی میں شامل ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ لیاری میراگھرہے،اورلیاری کے عوام چاہتے تھے کہ میں پیپلزپارٹی میں واپس آؤں گاعمران خان سمیت سب سے اچھے تعلقات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں اپنے گھرمیں واپس آیاہوں اورمجھے اپنے گھرآنے کی خوشی ہے ۔(یاسرعباسی)