انصاف کے ادارے بے نقاب ہو چکے، مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی مالکہ ہیں، عمران خان

نیب شریف خاندان کی حفاظت کر رہا ہے، انصاف نہیں ملے گا تو عدالت میں جائیں گے، پانامہ کا فیصلہ جلد آجائے گا، امید ہے جھوٹوں کے چہرے مزید نہ دیکھنا پڑیں گے لفافہ صحافت نواز شریف نے متعارف کرائی، صحافی برادری قدکن کیسی صورت براداشت نہیں کریں گے، چیئرمین تحریک انصاف ملک میں جگہ جگہ بم دھماکے ہو رہے ہیں پنجاب میں دہشتگردوں کا راج ہے، اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 19:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے ادارے بے نقاب ہو چکے، مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی مالکہ ہیں لیکن نیب شریف خاندان کی حفاظت کر رہا ہے، انصاف نہیں ملے گا تو عدالت میں جائیں گے، پانامہ کا فیصلہ جلد آجائے گا، امید ہے جھوٹوں کے چہرے مزید نہ دیکھنا پڑیں گے، لفافہ صحافت نواز شریف نے متعارف کرائی، صحافی برادری قدکن کیسی صورت براداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کی جان پر بن گئی ہے، انہوں نے انصاف سے بہت بھاگنے کی کوشش کی لیکن اب بری طرح پھنس چکے ہیں، لندن فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز ہیں اور اس سلسلے میں شریف خاندان کا جھوت بے نقاب ہو رہا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ کالا دھن سفید اور قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیداد بنائی گئیں لیکن اب ان کے پاس احتساب سے بچنے کی کوئی راہ فرار نہیں بچی بلکہ اٹارنی جنرل نے تو حکومتی وکیل بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور انہوں نے عدالت مین جو کھوکھلا موقف اپنایا اس پر مجھے بہت شرم آئی کیوں کہ وہ سب نواز شریف کو بچانے مین لگے ہوئے ہیں لیکن شریف خاندان کے اقتدار کی کشتی دن بدن ڈوب رہی ہے، اس لئے اپنی ملکیت کے جائز ثبوت ہی نیہں رکھتے، انہوں نے کہا کہ اپنی جائیداد کے ثبوت دینا شریف خاندان کا کام ہے لیکن ان کے پاس ثبوت ہی نہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ چور ہیں جبکہ چوروں کی کرپشن اور نیب سمیت قومی ادارے شریف خاندان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر ہماری تذلیل ہو رہی ہے اور سرما یہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے بھاگ رہے ہیں جس کے حتمی اثرات ہمارے عوام کی زندگیوں پر پڑ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا کام ہی ملک کو لوٹنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 6باریاں لی ہیں جن میں انہوں نے صرف اس ملک کو لوٹا ہے لیکن اب پہلی بار ٹھیک طرح پکڑے گئے ہیں لیکن پھر احتساب سے بچنے کے حربے استعمال کر رہے ہیں، ان کو مزید 6باریاں بھی دی جائیں تو یہ اداروں کو تباہ کرکے لوٹ مار ہی کریں گے لیکن اب لوگ ان کی اصلیت پہنچان چکے ہیں اور ان کو مزید ملک کو لوٹنے کا موقع نہیں دیا جائے گا،عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان اور معاشی حالات ابتر ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں اور قومی دولست مزید لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں، ملک میں جگہ جگہ بم دھماکے ہو رہے ہیں پنجاب میں دہشتگردوں کا راج ہے اس لئے وہاں رینجرز کی تعیناتی کے مطالبے ہو رہے ہیں، ان کی کارکردگی سے ثابت ہے کہ ان کو عوام کی فکر ہی نہیں، ہم نے خیبرپختونخواہ مین اداروں کی تعمیر پر کام کیا اور ان کو اس قابل بنایا کہ چارسدہ میں3دہشتگردوں کو پولیس نے ہی ہلاک کر دیا، اس لئے تو وہاں رینجرز تعیناتی کا مطالبہ نہیں کیا جارہا، اس طرح ہر شعبے میں اصلاحات لائی ہیں لیکن دوسری طرف نواز شریف قومی اداروں کو اپنی حفاظت اور تحفظ کیلئے استعمال کر رہے ہیں جو بادشاہت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس ار حکمرانوں کے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے بلیک میل کیا گیا اور پانامہ میں میرا نام نہ ہونے کے باوجود میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھجا گیا لیکن میں چھپ نہیں رہا اور نہ رہوں گا اور یہ ہماری مستقبل مزاجی اور کمٹمنٹ کا ہی نیجہ ہے کہ موٹو گینگ کے پاس عدالت میں کہنے کی باتیں ہی ختم ہو چکی ہیں اور اب فیصلے کے آنے کے ڈر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مین واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کا کام ہی لوگوں کو بلیک میل کرنا ہے لیکن میں نے اپنی جائیداد کی منی ٹریل جمع کرا دی ہے اور ان کی ایک چلنے نہیں دی اب یہ عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری طرف سے سب دستاویزات ہونے کی وجہ سے ان کا کچھ بھی نہیں چل رہا کہ کیسے میرے خلاف جھوٹی باتیں مشہور کی جائیں اور ان کو اس ضمن مین مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، اب بس صرف فیصلے کا انتظار ہے اور ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن دونوں بہت جلد فیصلے کرکے عوام پر واضح کر دیں گے کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہی ، چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران وزیر برائے مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ الرحمان کی جانب سے صحافی سے موبائل چھننے اور ان کو دھمکیاں ملنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ملک میں لفافہ صحافت نواز شریف ہی لے اپنے مقادات کو تحفظ دینے کیلئے متعارف کرائی ہے لیکن اب لفافہ صحافت اور صحافیوں پر دباؤ ڈالا نہیں جا سکتا، آزادی صحافت کے تحفظ کیلئے ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وقار)