وزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ سمیت پنجاب کے تمام وفاقی اور صوبائی وزراء، سیکرٹریوں، اور اہم افسران کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا حکم جاری کر دیا

جمعرات 23 فروری 2017 18:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) وزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ سمیت پنجاب کے تمام وفاقی اور صوبائی وزراء، سیکرٹریوں، اور اہم افسران کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی نقل و حرکت سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشگی اجازت لینا ضروری ہو گی۔ عوامی اجتماعات سے دور رہنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف اضلاع کو تھریٹ الرٹ جاری کیا ہوا ہے جس پر گزشتہ روز ڈیفنس میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری، اہم ججوں، میئروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی وزراء کو بھی اپنی نقل و حمل محدود کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ اہم جگہوں پر جانے سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اجازت لینا ہو گی، بصورت دیگر جب تک قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں کلیئرنس نہ دے دیں اس وقت تک یہ کسی قسم کی نقل و حمل سے گریز کریں۔ عوامی اجتماعات میں ہرگز نہ جائیں۔