وزیراعظم ملک سے باہر نہ ہوتے تو پانامہ لیکس کا فیصلہ ہوجاتا،مولا بخش چانڈیو

جمعہ 24 فروری 2017 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک سے باہر نہ ہوتے تو پانامہ لیکس کا فیصلہ ہوجاتا۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو بھی ملک سے باہر تھے جب انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں دعا کررہا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ نہ آئے۔

یہ اچھی روایت نہیں کہ وزیراعظم ملک سے باہر ہوں اور عدالت فیصلہ سنادے۔ چاہتے ہیں کہ پانامہ فیصلے سے عدلیہ سرخرو ہو۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مشرفین ہیں جنہوں نے ادھم مچا رکھا ہے۔ مشرفین سے جب سوال ہوتا ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہوجانا چاہئے۔ #