وزیراعظم نوازشریف ترکی کے کامیاب دور ہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 24 فروری 2017 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء)وزیراعظم محمد نوازشریف ترکی کے تین روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف ترکی کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم ترکی کے تین روزہ دورہ پر ترکی گئے تھے۔وہاں پر انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دس سے زائد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے ۔…(خ م)