آپریشن ردالفساد ،پنجاب میں آپریشن کے آغاز سے اب تک صوبے بھر میں200کومبنگ آپریشن کئے گئے

افغان باشندوں سمیت 600افراد گرفتار ،4دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ اور جہادی لٹریچر برآمد

ہفتہ 25 فروری 2017 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء) پنجاب بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے آغاز سے اب تک صوبے بھر میں200کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں، افغان باشندوں سمیت 600افراد گرفتار اور4دہشتگرد ہلاک ہوئے، اسلحہ اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے دوران رینجرز نے صوبے بھر میں200سرچ آپریشن کئے ہیں اس دوران افغانیوں سمیت60مشتبہ افراد گرفتار ہوئے، آپریشن کے دوران مشتبہ گھروں، دکانوں اور مدارس کی تلاشی لیے گئی، جبکہ رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں4دہشتگرد ہلاک ہو ئے ہیں، آپریشن ردالفساد کے دوران کروڑ، لیہ اور راولپنڈی سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں کومبنگ آپریشن کئے گئے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے کئی دہشتگرد اور سہولت کار بھی گرفتار ہوئے جبکہ آپریشن کے دوران افغان باشندے بھی گرفتار ہوئے ہیں، جن سے اسلحہ اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :