لاہور فائنل ، شہباز شریف نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا

یہ بھاری ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے، وزیراعظم

پیر 27 فروری 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل فروری ء) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم نوازشریف کو پی ایس ایل ٹو کے لاہور میں فائنل میچ کیلئے اعتماد میں لیا ہے،وزیر اعظم نے جواب میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم نوازشریف کو پی ایس ایل ٹو کے لاہور میں فائنل میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر آپ سیکیورٹی سے مطمئن ہیں تو فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے،یہ بھاری ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے۔واضح رہے پنجاب حکومت نے 5مارچ کو پی ایس ایل فائنل کیلئے اجازت دے دی ہے۔۔