اسلام آباد، ای سی او سمٹ سیکورٹی بارے وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

سیکیورٹی پلان کی منظوری جڑواں شہروں میں یکم مارچ کو مقامی تعطیل، آج 28فروری کو ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی

پیر 27 فروری 2017 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل فروری ء) ای سی او سمٹ سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں ای سی او سمٹ کے لئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی ہے۔ دورانِ سمٹ پاکستان آنے والے سربراہانِ مملکت، سربراہانِ حکومت اور غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر جڑواں شہروں میں یکم مارچ کو مقامی تعطیل جبکہ اٹھائیس فروری کو ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی۔ دورانِ سمٹ جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک پلان کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آج28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

یہ اقدامات سیکیورٹی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تکلیف سے بچانے کی غرض سے کیے جا رہے ہیں۔ مری کشمیر سے آنے والی ٹریفک کنونشن سنٹر سے فیض آباد کے ذریعے کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ اسی طرح گولڑہ سے آنے والی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :