پی آئی اے مافیا نے مسافروں کو ٹشو ‘ تکیے اور سلاد کی فراہمی کے نام پر کروڑوں لوٹ لئے‘ ادارہ میں جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے افسران کی بھرمار‘ جوبلی انشورنس سے مل کر افسران نے کرپشن کرڈالی‘ تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے باوجود کسی افسر کو سزا نہ مل سکی
پیر 27 فروری 2017 22:50
(جاری ہے)
حکومتی ذرائع سے ملنے والی پی آئی اے کے اندر کرپشن بارے تحقیقات رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام نے ملک محمد حسین فلائٹ انجینئر کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ان کی تقرری سے ادارہ کو 1.4 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا تاہم غیر قانونی تقرری کرنے والے افسران اور اتھارٹی کے خلاف ابھی تک محکمانہ کا آغاز نہیں ہوسکا اس کے علاوہ جاوید پیارالی اگروال کی تقرری کو بھی غیر قانونی قرار دے کر ان سے 21.6 ملین روپے واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے اعلیٰ اتھارٹی نے پائلٹوں ‘ انجینئروں اور کیبن عملہ کے نام پر غیر قانونی طریقہ سے جوبلی انشورنس کمپنی کو 56 ملین روپے ادا کر رکھے ہیں۔ بہاولپور ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے گاڑیوں کے پرزے و پیٹرول کی فراہمی کے نام پر 37 لاکھ روپے کی مالی بدعنوانی کا ارتکاب کر رکھا ہے۔ یہ خریداری الائیڈ پاور سیکشن سے کی گئی تھی۔ ادارہ کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ نے اشتہارات کی مد میں تین کروڑ روپے اڑا رکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے معاہدے کا وقت پورا ہونے کے بعد بھی مختلف ٹھیکیداروں کو 94 ملین روپے ادا کئے تھے جن کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ افسران نے موبائل فون اور واکی ٹاکی کی خریداری کے نام پر 3.28 ملین روپے اڑا رکھے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے کارگو ایجنٹوں سے 168 ملین روپے وصول ہی نہیں کئے ان میں ملکی اور غیر ملکی ایجنٹ بھی شامل ہیں۔ افسران نے غیر قانونی طریقہ سے ادارہ کے خرچ سے 45 لاکھ روپے کی دوائیاں ڈکار گئے ہیں ابھی تک کسی کرپٹ کی نشاندہی بھی نہیں ہوئی ۔ انتظامیہ نے علی اکبر پٹھان اور احمد صدیقی کو غیر قانونی طو رپر پچاس لاکھ روپے فراہم کئے جو ابھی تک واپس ہی نہیں لئے گئے جبکہ ثمینہ نسیم نامی سروس ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت دے کر 35 روپے ادا کئے گئے ہیں پی آئی اے میں سلیمان سعید اور مسز عذرا پروین بٹ کی ڈگری جعلی نکلی ہیں جس سے ادارہ کو 197 ملین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا’ اس کے علاوہ عاصم کریم اور مسز سروری کی تقرری کو بھی جعلی قرار دے کر 26 لاکھ وپصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ افسران کی بہتات کے باوجود انتظامیہ نے کارپوریشن بزنس کے لئے کنسلٹنٹ بھرتی کر رکھے ہیں جس سے ادارہ کو تین ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واصف علی قریشی کی تقرری کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور بارہ ملین کا ادارہ کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ نوید شہزادہ نامی سخص کو بھی غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ فلائٹ کے اندر مسافروں کو سلاد کی فراہمی کیلئے 41 لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی ہے اس اشیاء کی خریداری کا جواز بھی نہیں بنتا تھا ۔ پی آئی اے میں ناقص پرزوں کی خریداری پر 19 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ سٹمپ ڈیوٹی کے نام پر 20 لاکھ روپے کی ریکوری بھی نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ٹشو باکس کی خریداری کے نام پر 18 ملین روپے کی مالی بدعنوانی کر رکھی ہے۔ جبکہ تازہ مرغیوں کے انڈوں کی خریداری کے نام پر بھی پندرہ ملین روپے کی مالی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔ مسافروں کو پولی تھین بیگ کی خریداری پر چھ ملین روپے کی کرپشن ہے جبکہ مسافروں کو تکیہ کے لگژری کور اور میز کی خریداری پر 10 ملین روپے اڑا دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں مسافروں کو کھانوں کی فراہمی کے نام پر متعلقہ افسران نے 29 ملین روپے غبن کر رکھے ہیں ابھی تک کرپٹ افسران کی نشاندہی بھی نہیں ہوسکی۔ طلباء کو فیس معافی کے نام پر بھی افسران نے 17 لاکھ اپنی جیبوں میں ڈال رکھے ہیں جبکہ وسیم احمد خان کو 19 گریڈ میں بھرتی کیا گیا تھا اس کے علاوہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر جعلی بھرتی کرکے ادارہ سے لاکھوں روپے بٹورے گئے ہیں۔ (عابد شاہ/رانا مشتاق)مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 28 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
لاہور فائنل ، شہباز شریف نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا
-
سکھر سول اسپتال میں عالمی سطح کاسرجیکل یونٹ بنا رہے ہیں ، آپریشنزکے لئے دس سے زائد آپریشن تھیٹر ہونگے،خورشید شاہ
-
اسلام آباد، ای سی او سمٹ سیکورٹی بارے وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
-
2018 توانائی بحران کے خاتمے کا سال ،امسال جون جولائی میں بیس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا،عابد شیرعلی
-
پی آئی اے مافیا نے مسافروں کو ٹشو ‘ تکیے اور سلاد کی فراہمی کے نام پر کروڑوں لوٹ لئے‘ ادارہ میں جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے افسران کی بھرمار‘ جوبلی انشورنس سے مل کر افسران نے کرپشن کرڈالی‘ تحقیقاتی ... مزید
-
ایک طرف رینجرز امن و امان کیلئے قربانی دوسری جانب ان پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،سند ھ ہائی کورٹ
-
16 ہزار 212 میگاواٹ بجلی کے 28 منصوبوں پرکام شروع
-
سپریم کورٹ نے قرآنی اواراق جلا نے والے ملزم کے خلا ف ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا
-
ایف بی آر میں سیلز ٹیکس ریفنڈ میں 5 ارب روپے کا نیا سیکنڈل سامنے آگیا
-
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس، پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ
-
نوے کی دہائی میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کاانکشاف
-
قندھار میں یو اے ای کے سفارتکاروں پر حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا،افغانستان کا الزام
-
صدر کا آفات کے خطرات میں کمی لانے اور آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر زور
-
اربوں روپے خورد برد کے مقدمے میں نامزد ملزمان لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریز حافظ عبدالباسط اور فیصل جمال سمیت مشیر خزانہ کے فرنٹ مین نوراللہ کو 6 مارچ تک گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے
-
نجی سکولوں کے نصاب میں مجرمانہ غفلت،آزاد کشمیر کو مقبوضہ علاقہ قرار دیدیا
-
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب
-
پی ایس ایل فائنل ،لاہور کیلئے بھرپور سیکورٹی پلان تیارکر لیا گیا
-
یورپی یونین نے شمالی کوریا پر ایٹمی اور بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پر مزید پابندیاں عائد کردیں
-
روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرین کو کوئلے کی فروخت بند کرنے کی دھمکی دے دی
-
ْہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کردی
-
اقوام متحدہ کے امن مشن ،خلیج عدن میں مصروف چینی فوجیوں کے آرام کیلئے فوجی اڈہ بنایا گیا ،چینی وزارت دفاع
-
چائنہ ریسورس گروپ کے چیئرمین سانگ لن پر غبن اور رشوت ستانی کے مقدمہ کی سماعت
-
بھارت، 2008حملوں کے ماسٹرمائنڈ سمیت سٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ انڈیا کے گیارہ دہشگردوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
-
ٹرمپ انتظامیہ کے باوجود آنیو الے سال میں ڈالر اپنی بلند پرواز جاری رکھے گا، سروے رپورٹ
-
ایڈولف ہٹلر کا فون خریدنے والے کے ڈھائی لاکھ ڈالر ڈوب گئے
-
ایران کا بحری مشقوں کے دوران’’نصر‘‘اور’’دہلاویا‘‘ میزائل کے کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ
-
ریکارڈ کے مطابق کرک میں2012 میں کروڈ آ ئل کی چوری شروع ہو ئی ،2014-15میں 6ماہ تک اس میں تیزی رہی،چوری میں 46ٹینکرز استعمال ہوئے،ملو ث لو گوں کے خلاف کا روائی نہیں کی گئی،معاملہ کی حتمی تحقیقات کے لئے نیب ... مزید
-
ای سی او کے سربراہی اجلاس کے موقع شاہراہ دستور کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
-
حکومت سندھ نے آبادی پر کنٹرول کرنے کیلئے کاسٹڈ ا امپلیمینٹیشن پلان شروع کیا ہے‘ حکومت سندھ کی جانب سے تین سال کے عرصے کیلئے 890ملین روپے منظور کئے گئے ہیں
-
حلقہ پی پی 22 میں مغل برادری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا
-
لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندہ ایک ہزار سات سو صارفین کی فہرست نیب کو ارسال کر دی‘ذرائع
-
طالبان طالبان اوردہشتگرد دہشتگرد ہیں‘روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ سیاح ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے، دہشتگردی ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی حکومت کو شفاف طریقے سے مردم شماری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
-
سانحہ لعل شہباز قلندر کا سانحہ بہت بڑا ہے،ہم پاکستان اور درگاہ کے سجادہ نشین سے تعزیت کرتے ہیں
-
انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.