وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس، پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ
وزیر اعلی شہباز شریف نے تمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دے دی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور دیگر صوبائی ووفاقی سیکورٹی اداروں کی مشاور ت سے سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی ،میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں میں ذاتی طور پر تمام انتظامات پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا، ملک و قوم کے بہترین مفاد میں میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، فائنل میچ کامیاب بنانے کیلئے آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے، قوم سے اپیل ہے کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپورساتھ دے :وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
پیر 27 فروری 2017 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل فروری ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور دیگر صوبائی ووفاقی سیکورٹی اداروں کی مشاور ت سے سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے تمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دی-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی وزیر اعلی نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایت کی کہ فائنل میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان روزانہ کی بنیاد پر تمام سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا از خود جائزہ لے جبکہ میں ذاتی طور پر تمام انتظامات پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا- وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور میری قوم سے اپیل ہے کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپورساتھ دے کیونکہ ہم نے مل کر فائنل میچ کو کامیاب بنانا ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے بہترین کوارڈینیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں اور فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے ساتھ دیگر انتظامات بھی انتہائی شاندار ہونے چاہئیں-وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی کہ وضع کردہ سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہیے اور اس ضمن میں مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائی- انہوں نے کہا کہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ممکن ہے وہ اقدام اٹھایا جائی- انہوںنے کہا کہ فائنل میچ کامیاب بنانے کیلئے آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے - انشاء اللہ عوام کی تائید و حمایت سے یہ میگا فائنل کامیابی سے ہمکنار ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی- دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنائیں گے اور انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے - اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی -اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، کرنل (ر) ایوب گادھی،مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور ،قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام اور متعلقہ افسرا ن نے اجلاس میں شرکت کی-
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 28 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
لاہور فائنل ، شہباز شریف نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا
-
سکھر سول اسپتال میں عالمی سطح کاسرجیکل یونٹ بنا رہے ہیں ، آپریشنزکے لئے دس سے زائد آپریشن تھیٹر ہونگے،خورشید شاہ
-
اسلام آباد، ای سی او سمٹ سیکورٹی بارے وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
-
2018 توانائی بحران کے خاتمے کا سال ،امسال جون جولائی میں بیس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا،عابد شیرعلی
-
پی آئی اے مافیا نے مسافروں کو ٹشو ‘ تکیے اور سلاد کی فراہمی کے نام پر کروڑوں لوٹ لئے‘ ادارہ میں جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے افسران کی بھرمار‘ جوبلی انشورنس سے مل کر افسران نے کرپشن کرڈالی‘ تحقیقاتی ... مزید
-
ایک طرف رینجرز امن و امان کیلئے قربانی دوسری جانب ان پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،سند ھ ہائی کورٹ
-
16 ہزار 212 میگاواٹ بجلی کے 28 منصوبوں پرکام شروع
-
سپریم کورٹ نے قرآنی اواراق جلا نے والے ملزم کے خلا ف ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا
-
ایف بی آر میں سیلز ٹیکس ریفنڈ میں 5 ارب روپے کا نیا سیکنڈل سامنے آگیا
-
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس، پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ
-
نوے کی دہائی میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کاانکشاف
-
قندھار میں یو اے ای کے سفارتکاروں پر حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا،افغانستان کا الزام
-
صدر کا آفات کے خطرات میں کمی لانے اور آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر زور
-
اربوں روپے خورد برد کے مقدمے میں نامزد ملزمان لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریز حافظ عبدالباسط اور فیصل جمال سمیت مشیر خزانہ کے فرنٹ مین نوراللہ کو 6 مارچ تک گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے
-
نجی سکولوں کے نصاب میں مجرمانہ غفلت،آزاد کشمیر کو مقبوضہ علاقہ قرار دیدیا
-
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب
-
پی ایس ایل فائنل ،لاہور کیلئے بھرپور سیکورٹی پلان تیارکر لیا گیا
-
یورپی یونین نے شمالی کوریا پر ایٹمی اور بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پر مزید پابندیاں عائد کردیں
-
روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرین کو کوئلے کی فروخت بند کرنے کی دھمکی دے دی
-
ْہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کردی
-
اقوام متحدہ کے امن مشن ،خلیج عدن میں مصروف چینی فوجیوں کے آرام کیلئے فوجی اڈہ بنایا گیا ،چینی وزارت دفاع
-
چائنہ ریسورس گروپ کے چیئرمین سانگ لن پر غبن اور رشوت ستانی کے مقدمہ کی سماعت
-
بھارت، 2008حملوں کے ماسٹرمائنڈ سمیت سٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ انڈیا کے گیارہ دہشگردوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
-
ٹرمپ انتظامیہ کے باوجود آنیو الے سال میں ڈالر اپنی بلند پرواز جاری رکھے گا، سروے رپورٹ
-
ایڈولف ہٹلر کا فون خریدنے والے کے ڈھائی لاکھ ڈالر ڈوب گئے
-
ایران کا بحری مشقوں کے دوران’’نصر‘‘اور’’دہلاویا‘‘ میزائل کے کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ
-
ریکارڈ کے مطابق کرک میں2012 میں کروڈ آ ئل کی چوری شروع ہو ئی ،2014-15میں 6ماہ تک اس میں تیزی رہی،چوری میں 46ٹینکرز استعمال ہوئے،ملو ث لو گوں کے خلاف کا روائی نہیں کی گئی،معاملہ کی حتمی تحقیقات کے لئے نیب ... مزید
-
ای سی او کے سربراہی اجلاس کے موقع شاہراہ دستور کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
-
حکومت سندھ نے آبادی پر کنٹرول کرنے کیلئے کاسٹڈ ا امپلیمینٹیشن پلان شروع کیا ہے‘ حکومت سندھ کی جانب سے تین سال کے عرصے کیلئے 890ملین روپے منظور کئے گئے ہیں
-
حلقہ پی پی 22 میں مغل برادری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا
-
لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندہ ایک ہزار سات سو صارفین کی فہرست نیب کو ارسال کر دی‘ذرائع
-
طالبان طالبان اوردہشتگرد دہشتگرد ہیں‘روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ سیاح ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے، دہشتگردی ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی حکومت کو شفاف طریقے سے مردم شماری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
-
سانحہ لعل شہباز قلندر کا سانحہ بہت بڑا ہے،ہم پاکستان اور درگاہ کے سجادہ نشین سے تعزیت کرتے ہیں
-
انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.