سپریم کورٹ، تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں وفاق ،اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری

منگل 28 فروری 2017 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) سپریم کورٹ نے تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں وفاق ،اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، کیس کے آغاز میں چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ اوورسیز کے ووٹ کا معاملہ کہاں زیر التواء ہے۔ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ پر بل سینٹ اسمبلی میں زیر التواء ہے۔ اس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔