بنوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ، پاک فوج لیفٹینینٹ خاور اور نائک شہزاد نے جام شہادت نوش کر لیا

جمعرات 2 مارچ 2017 23:32

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) بنوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تتفصیلات کے مطابق بنوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ جبکہ اس دوران پاک فوج کے 2 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں لیفٹینینٹ خاور اور نائک شہزاد شامل ہیں۔ آپریشن انٹیلی جنس اطلاعات پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :