درگاہ لال شہباز قلندر کے سجادہ نشین مہدی رضا شاہ نے درگاہ سے بجلی چوری کی تصدیق کردی

جب دھماکہ ہوا تو درگاہ پر بجلی نہیں تھی تو افراد نے درگاہ سے بجلی چوری کیلئے کنڈے لگائے ہوئے تھے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 3 مارچ 2017 23:41

سیہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)درگاہ لال شہباز قلندر کے سجادہ نشین مہدی رضا شاہ نے درگاہ سے بجلی چوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو درگاہ پر بجلی نہیں تھی تو افراد نے درگاہ سے بجلی چوری کیلئے کنڈے لگائے ہوئے تھے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درگاہ شہباز قلندے سے بجلی چوری کی بات درست ہے ، راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیراعظم درگاہ کیلئے الگ فیڈرالاٹ کر دیا تھا تاہم بااثر افراد نے درگاہ کی بجلی پر کنڈے لگائے ، محکمہ اوقاف کی ذمہ داری تھی ، بجلی چوری کی اطلاع واپڈا کو دیتی ، جو افراد کرپشن میں ملوث ہیں ان کو پکڑنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر کو الاٹ کیا گیا فیڈر اب ہمارے پاس نہیں ، درگاہ لعل شہباز پر دھماکے کے وقت بجلی نہیں تھی ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :