مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے، آرمی چیف

شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے لئے ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی د لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعہ 3 مارچ 2017 22:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے لئے ہے، مادر وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران گزشتہ روز ایف آر بنوں میں شہید ہونیوالے شہید لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد کی نمازہ جنازہ کور ہیڈکوارٹر پشاور میں ادا کر دی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ،کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف اور آرمی کے جوانوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد دونوں شہدا ء کی میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں ہیں جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپردخاک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نمازہ جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشن میں شہید ہونے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، مادر وطن کے دفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کر دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 4 دہشت گردہلاک جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا افسر اور اہلکارشہید ہوگئے تھے۔ وقار)