رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

پی ایس ایل کے مہنگے ٹکٹس کا پیکٹ بھولنے والے شہری کی تلاش شروع کر دی

جمعہ 3 مارچ 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)ایسے میں جب عوام پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنی بھرپو رکوششیں کر تے ہوئے دکھائی دئیے لیکن ایک ڈرائیور مہنگے ٹکٹس کا پیکٹ اپنے رکشے میں بھولنے والے شہری کی تلاش میں ہے ۔

(جاری ہے)

رکشتہ ڈرائیور محمد شفیق ایک سواری کو ڈیفنس میں اس کے گھر کے قریب اتار کر واپس آیا تو رکشے کی پچھلی نشست پر اسے ایک پیکٹ پڑا ہوا ملا ، پیکٹ میں پی ایس ایل کے 4ہزار روپے مالیت کے چار ٹکٹ موجود تھے ، رکشہ ڈرائیور نے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔

ڈرائیور محمد شفیق ٹکٹ کے اصل مالکان کو ڈھونڈتا ہوا نجی ٹی وی چینل کے آفس پہنچ گیا جہاں اس نے پیشکش کی کہ وہ ٹکٹ کو اس کے اصل مالکان تک پہنچانا چاہتا ہے ۔ اصل مالک شناخت بتا کر ٹکٹیں حاصل کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :