شاہراہ دستور پر کثیر المنزلہ عمارت کی منظوری ،تعمیر اور الاٹمنٹ بارے جتنی بے ضابطگیاں ہوئیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے، چودھری نثار

عمارت کے فلیٹوں کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ، بے ضابطگی میں ملوث پائے گئے سرکاری اور حکومتی حکام کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ آئندہ کوئی سرکاری یا حکومتی عہدیدار اپنے منصب کا غلط استعمال نہ کر سکے، وفاقی وزیر داخلہ

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کثیر المنزلہ عمارت کی منظوری ،تعمیر اور الاٹمنٹ کے حوالے سے جتنی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے، عمارت کے فلیٹوں کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ، بے ضابطگی میں ملوث پائے گئے سرکاری اور حکومتی حکام کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ آئندہ کوئی سرکاری یا حکومتی عہدیدار اپنے منصب کا غلط استعمال نہ کر سکے۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق چودھری نثار نے کہا ہے کہ اس کیس میں ہائیکورٹ کاتفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم سے مشاورت کی ہے، اس حوالے سے حکومت فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دیگی جو فلیٹس کے خریداروں کی مشاورت اور منظوری سے ان کی رقم کے طریقہ کار کا تعین کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر کثیر المنزلہ عمارت کی منظوری ،تعمیر اور الاٹمنٹ کے حوالے سے جتنی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں انکی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ جو بھی سرکاری یا حکومتی حکام اس بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف سخت کارروائی کیا جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں یہ عمارت سی ڈی اے ،سرکاری ملازمین، حکومتی حکام اور نجی سیکٹر کی ملی بھگت کا بدترین نمونہ ہے وہاں اس کی تعمیر اور بلا روک ٹھوک خرید و فروخت سے دارلحکومت کی سیکورٹی کو شدید خطرات لا حق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر جلد از جلد ایسے فیصلے کئے جائیں گے جس سے کسی کی حق تلفی نہ ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن اور ملی بھگت کے اس نمونے میں شامل تمام افراد کیساتھ قانون کے تحت سخت برتاو کیا جائیگا اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ آئندہ کوئی سرکاری یا حکومتی عہدیدار اپنے منصب کا غلط استعمال نہ کر سکے۔