دیرینہ دوستوں آصف زرداری اور فضل الرحمان کی انتہائی گرمجوش ملاقات ‘سابق صدر نے سابق حکومتی حلیف کو گلے سے لگا لیا

مولا نا کی زرداری کے بعدا ن کے بیٹے سے بھی ملاقات،بلاول نے انکل کی خیریت دریافت کی

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)دیرینہ دوستوں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ہفتہ کو زرداری ہائوس میں انتہائی گرمجوش ملاقات ہوئی،سابق صدر نے اپنے سابق حکومتی حلیف کو دیکھ کر گلے سے لگا لیا،آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری بھی انکل مولانا سے ملاقات کے منتظر تھے،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اس خوشگوار ماحول ملاقات کے دوران دیرینہ رفاقت کو مزید مضبوط کرنے قریبی روابط برقرار رکھنے کا عزم واضح تھا۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے بعد ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری مسکراتے چہرے کے ساتھ مولانا سے ملے اور انکل سے انکی خیریت دریافت کی۔…(خ م+اع)

متعلقہ عنوان :