ہسپتال اور جیل دونوں برابر ہیں،سپر لیگ میچ نہیں دیکھ سکتا،ڈاکٹر عاصم

ہفتہ 4 مارچ 2017 17:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر طنزاً کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی بڑا اچھا کھیل کھیلتے ہیں میرے لئے تو ہسپتال اور جیل دونوں برابر ہیں میں نہیں دیکھ سکتا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ سے بہت لگائو رکھتے ہیں صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکتا میرے لئے تو ہسپتال اور جیل دونوں برابر ہیں