پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں 6 سالہ بچے پر مقدمہ درج

ہفتہ 4 مارچ 2017 16:16

ہری پورط (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے 6 سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کی پولیس اور وکیل کا کہنا ہے کہ 6 سالہ بچے کے ساڑھے تین سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کم عمری کی وجہ سے 6 سالہ بچے کو حراست میں نہ رکھیں۔

لڑک کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی اسکول سے واپس آ رہی تھی کہ 6 سالہ ملزم سے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والدنے مزید بتایا کہ میں اپنی بیٹی کو قریبی لیڈی کلینک لے گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کے جسم پر زیادتی کے نشانات اور زخم بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کو بنیاد بنا کر خانپور پولیس نے 6 سالہ بچے کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 376 کے تحتمقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سیکشن کے تحت زیادتی کرنے والے ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا جس پر بتایا گیا کہ بچہ اسکول میں موجود ہے۔ اسکول پہنچنے پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے کم سن بچے کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ اسی دوران بچے کی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی۔بعد ازاں کونسل نے بچے کی جسمانی حالت اور عمر کا یقین دلانے کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا۔ جبکہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن کے تحت پولیس کم عمر لڑکے کو گرفتار نہیں کر سکتی۔ عدالت نے بچی کی میڈیکل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :