چھٹی مردم شماری کیلئے فوج کے تعاون سے متعلق اجلاس ، تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

پاک فوج آرمی چیف کی ہدایات کی روشنی میں مکمل تعاون کرے گی،کور کمانڈر منگلا

ہفتہ 4 مارچ 2017 15:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)منگلا میں چھٹی مردم شماری کیلئے فوج کے تعاون سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں کامیاب مردم شماری کے انعقاد کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چھٹی مردم وخانہ شماری کیلئے فوج کے تعاون سے متعلق اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی،شماریات بیورو کے نمائندے اور سول انتظامیہ بھی شریک ہوئی۔اجلاس میں کامیاب مردم شماری کے انعقاد کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مردم شماری کیلئے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔کور کمانڈر منگلا نے شرکاء کو پاک فوج کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج آرمی چیف کی ہدایات کی روشنی میں مکمل تعاون کرے گی

متعلقہ عنوان :