پانامہ لیکس نے حکومت کی اخلاقی ساکھ ختم کر دی ہے،سراج الحق

امریکی سامراج اور ان کے حواریوں نے اپنے مفادات کیلئے پاکستان اور افغانستان پر جنگ مسلط کی ہے، انتہاء پسندانہ سوچ ختم کرنے کیلئے ریاست اور حکومت سنجیدہ اقدامات کرکے دہشت گردی پر قابو پا سکتی ہے،امیرجماعت اسلامی

اتوار 5 مارچ 2017 18:40

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی سامراج اور ان کے حواریوں نے اپنے مفادات کیلئے پاکستان اور افغانستان پر جنگ مسلط کی ہے، یورپ میں اسلحہ کے ہزاروں کار خانے چلانے کیلئے مسلم دنیا میں امن کی بجائے جنگ و جدل امریکہ کی ترجیح ہے ، امریکہ پاکستان کی نظریاتی اساس ، ایٹمی صلاحیت اور فوجی طاقت ختم کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے ، انتہاء پسندانہ سوچ ختم کرنے کیلئے ریاست اور حکومت سنجیدہ اقدامات کرکے دہشت گردی پر قابو پا سکتی ہے،کلبھوشن جیسے بڑے آفیسر کی گرفتاری کو حکومت عالمی سطح پر پاکستان کے حق میں کیش نہ کر سکی ، پانامہ لیکس کا فیصلہ جو بھی آئے مگر ایک بات واضح ہے کہ پانامہ لیکس نے حکومت کی اخلاقی ساکھ ختم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ سرڈھیری میں جماعت اسلامی کے تحصیل ممبر ہارون خان کی رسم نکاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتا ق احمد خان ، ضلعی امیر محمد ریاض خان ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان درانی، سیکرٹری اطلاعات نور حسین ، سابق امیر مصباح اللہ ، جاوید خا ن اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجو دتھے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی وطن عزیز کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا مکمل ایجنڈا رکھتی ہے جس کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں اس لئے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فاٹا کے حوالے سے ریفارم کمیٹی کے سفارشات پر من و غن عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ 2018کے عام انتخابات سے پہلے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ، آبادی کے تناسب سے صوبائی اسمبلی اور کابینہ میں کوٹہ دینے اور تمام اختیارات صوبائی حکومت کو حوالہ کر نے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانچ سال میں فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کے اعلانات اس اہم فیصلے کے روح کے منافی ہے ۔

کلبھوشن کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جوا ب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر کلبھوشن کی گرفتار ی کو پاکستان کے حق میں کیش نہ کر سکی ۔ اگر خدانخواستہ ایسا موقع بھارت کے ہاتھ آتا تو وہ ملزم کو پنجرے میں بند کرکے اقوام متحدہ میں پیش کر تا ۔ کلبھوشن کی گرفتاری سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ راء ، مو سا دا ور سی آئی اے پاکستان میں پوری طرح متحرک ہے ۔

پانامہ لیکس کے حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آجائے مگر ایک بات واضح ہے کہ پانامہ لیکس سے حکومت کے اخلاقی ساکھ ختم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایسا مکینزم بھی دے جس سے مستقبل میں کر پشن اور غنڈہ گردی کے راستے بند ہو جائیں۔ خطے میںدہشت گردی کی نئی لہر کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے خواری کھبی بھی مسلم دنیا میں امن کے خواہاں نہیں کیونکہ امریکہ کو اپنے مفادات اور یورپ میں اسلحہ کے ہزاروں کارخانے چلانے کیلئے مسلم دنیا میں امن کی بجائے جنگ و جدل کی ضرورت ہو تی ہے جس کی مثال عراق ، شام ، لیبیا اور یمن ہے ۔

امریکہ اور اس کے خواری پاکستان کا نظریاتی اسا س ختم کرکے پاکستان کے ایٹمی صلاحیت اور فوجی طاقت ختم کرنے کے سازشوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو ملک کے مسائل کو امریکی عینک کی بجائے ملک و قوم کے اجتماعی مفادات کی عینک سے دیکھ کر ڈیل کریں۔