دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے پاکستان کی جانب سے افغانستان اور ایران کی سرحد پر نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

منگل 7 مارچ 2017 20:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے پاکستان کی جانب سے افغانستان اور ایران کی سرحد پر نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے پڑوسی ممالک سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ عسکری قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر مزید نئی چیک پوسٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان چیک پوسٹس کی مدد سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :