آرمی چیف کا افغان سفیر کو ٹیلی فون،کا بل ملٹری ہسپتال پر حملے کے زخمیوں کا علاج پاکستان میں کروانے کی پیشکش

افغان سفیر کی پیشکش پر اظہار تشکر

جمعرات 9 مارچ 2017 20:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) آری چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزخیل وال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گزشتہ روز کا بل میں ملٹری ہسپتال پر آئی ایس کے حملے میں زخمی ہونیوالوں کا علاج پاکستان میں کروانے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں افغان سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

آرمی چیف نے کابل میں ملٹری ہسپتال پر ہونیوالے دہشت گر د حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ،انہوں نے افغان سفیر کو پیش کش کی کہ حملے میں زخمی ہونیوالوں کا علاج پاکستان میں کرا یا جا سکتا ہے ، اس موقع پر افغان سفیر نے آرمی چیف کی پیشکش کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔۔(علی)

متعلقہ عنوان :