آپریشن رد الفساد کے تحت رینجرز کی کارروائیاں جاری ،لاہور سمیت دیگر شہروں سے 19 مبینہ دہشتگرد گرفتار

بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا،ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

جمعہ 10 مارچ 2017 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)پنجاب میں آپریشن رد الفساد کے تحت رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کے دوران 19 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ترجمان پنجاب رینجرز کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے لاہور سمیت روالپنڈی، ڈی جی خان، راجن پور اور نارووال میں رینجرز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 19مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :