آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملک کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے 40رکنی طلباء وفد کی ملاقات

نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے ، قومی مقصد کے حصول کیلئے بھر پور مدد کرینگے ، جنرل قمر جاوید باجوہ طلباء معیاری تعلیم کے حصول اور بلند ترین اہداف مقرر کر کے قومی سالمیت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، سربراہ پاک فوج

پیر 13 مارچ 2017 17:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے ، قومی مقصد کے حصول کیلئے بھر پور مدد کرینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کالجوں کے 40 طلباء پر مشتمل وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقا ت کی ۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات چیف آف آرمی سٹاف یوتھ انکریجمنٹ پروگرام کا حصہ تھی۔ پاک فوج کے سربراہ نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ معیاری تعلیم کے حصول اور بلند ترین اہداف مقرر کر کے قومی سالمیت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے اور قومی مقصد کے حصول کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور مدد کرینگے ۔